پنجاب اسمبلی میں عمران خان کے حق میں قرارداد منظور

قرار داد میں وفاقی حکومت سے عمران خان پر مقدمات کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا

—فوٹو

پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

عمران خان پر درج ہونے والے مقدمات کے خلاف چئیرمن تحریک انصاف عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کی قرار داد میاں محمود الرشید کی جانب سے پیش کی گئی۔


قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا عمران خان پر مقدمات کو فوری ختم کیا جائے اور سیاسی لیڈر کا سیاسی میدان میں مقابلہ کیا جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی

اس موقع پر اسپیکرصوبائی اسمبلی پورے ہاؤس کو قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ علاوہ ازیں قرار داد پیش کرنے کے دوران اپوزیشن ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔
Load Next Story