’دی کپل شرما شو‘ کے نئے سیزن کا آغاز 10 ستمبر سے ہوگا

مشہور بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک ’دی کپل شرما شو‘ کے نئے سیزن کا حصہ نہیں ہوں۔


ویب ڈیسک August 24, 2022
پروگرام کے ہوسٹ کپل شرما نے حال ہی میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر شو کا پرومو شوٹ کیا تھا، فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کامیڈی پروگرام 'دی کپل شرما شو' کے نئے سیزن کا باضابطہ آغاز 10 ستمبر سے ہوگا۔

کپل شرما شو کے نئے سیزن کی شوٹنگ کا آغاز پچھلے ہفتے بالی وڈ سپراسٹار اکشے کمار کے ساتھ ہوا ہے لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ شوٹنگ پہلی قسط کے لئے تھی۔

مشہور بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشیک 'دی کپل شرما شو' کے نئے سیزن کا حصہ نہیں ہوں۔ ذرائع کے مطابق اداکار کے شو آرگنائزر کے ساتھ فیس کے حوالے سے مسائل تھے۔

مشہور کامیڈین اور پروگرام کے ہوسٹ کپل شرما نے حال ہی میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر شو کا پرومو شوٹ کیا تھا اور شائقین نئے سیزن کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے سیزن میں بہت سارے نئے نوجوان کامیڈین کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ شو کا طریقہ کار پہلے جیسا ہی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔