تھری عوام کی فوری بحالی کیلیے اقدامات کیے جائیں زرداری

متاثرہ علاقے میں رہ کر امدادی کاموں کی نگرانی کریں، مشیر ریلیف تاج حیدر کو ہدایت


Staff Reporter March 16, 2014
متاثرہ علاقے میں رہ کر امدادی کاموں کی نگرانی کریں، مشیر ریلیف تاج حیدر کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کے مشیر برائے ریلیف تاج حیدر کو ہدایت کی ہے کہ تھرکے عوام کی فوری بحال کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔

آصف علی زرداری نے یہ ہدایت بھی کی کہ مشیر برائے ریلیف خود تھر کے علاقے میں موجود رہیں اور ریلیف کے متعلق تمام کارروائیوں کی بذات خود نگرانی کریں۔ سابق صدر نے تاج حیدر کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ تھر کے عوام کی بحالی کے لیے کسی قسم کے وسائل کے استعمال سے گریز نہ کیا جائے بلکہ تھر کے عوام کی بحالی کے لیے جتنے بھی وسائل درکار ہوں انھیں ہنگامی بنیادوں پر خرچ کیا جائے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے تاج حیدر کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں