راجو شری واستو کی صحت سنبھل رہی ہے بھائی کا دعویٰ

راجو کی حالت بہتر ہورہی ہے اور عنقریب ان کی صحت کے حوالے سے ہمیں خوش خبری کی توقع ہے، بھائی

دیپو شری واستو نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ کامیڈین کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا جارہا ہے، فوٹو: ٹوئٹر

موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا بھارتی کامیڈین اداکار راجو شری واستو کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار کامیڈین کی صحت سنبھل رہی ہے۔

دیپو شری واستو نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ کامیڈین کو وینٹی لیٹر سے ہٹایا جارہا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے اس بات بھی زور دیا کہ ان کے بھائی کی حالت بہتر ہورہی ہے اور عنقریب ان کی صحت کے حوالے سے ہمیں خوش خبری کی توقع ہے۔


واضح رہے کہ چند روز سے یہ خبر میڈیا میں گردش کررہی ہے کہ راجو شری واستو دماغی طور پر مردہ ہوچکے ہیں۔

ان کے بھائی نے کامیڈین کے برین ڈیڈ ہونے کی مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بھائی ایک فائٹر ہے اور وہ جلد فاتح بن کر آئے اور لوگوں کو تفریح فراہم کرے گا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }