دیربالا میں اسکول کے پانچ بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے

ریسکیو رضاکاروں نے چار لاشیں نکال لیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک August 24, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

خیبرپختونخوا کے علاقے دیر بالا میں اسکول سے گھر جانے والے پانچ بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیربالا طوفانی بارشوں کے باعث براول میں اسکول چھٹی کے بعد ندی سے گزرتے وقت 5 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔

علاقہ براول شلتلو کے اسکول کے سیلابی ریلے میں بہنے والے بچوں میں سے چار کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال ہے، جس کے باعث سیاحتی مقامات جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں