پاکستان جونیئر لیگ سر ویوین رچرڈز بھی بطور مینٹور شامل

دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے

(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان جونیئر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق لیجینڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز کو بطور مینٹور شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سابق ہیڈکوچ جاوید میانداد کے ساتھ سر ویون رچرڈز لیگ کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جونیئر لیگ؛ بیشتر پی ایس ایل فرنچائزز پیچھے ہٹ گئیں


اس موقع پر سر ویون رچرڈز کا کہنا تھا کہ میانداد کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوں، امید ہے کہ پاکستان جونیر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ان کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا۔

مزید پڑھیں: جونئیر لیگ کے مینٹورز کتنا پیسہ کمائیں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جونیر لیگ کھلاڑیوں کیلئے ایک بہترین ایونٹ ہوگا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشش ہوگی کے اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔
Load Next Story