خلع لینے پر سابق شوہر نے خاتون کو سرعام انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا


Staff Reporter August 25, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں سفاک شوہر نے طلاق لینے پر بیوی کو سرعام انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے منڈی احمد آباد میں خاتون نے گھریلو رنجش اور شوہر کے رویے پر عدالت میں خلع کے لیے درخواست دائر کی۔

عدالت نے صفائی نہ پیش کرنے پر خاتون کے حق میں فیصلہ سنایا اور پھر خاتون قانونی طور پر طلاق یافتہ ہوگئیں۔

طلاق ہونے کے معاملے پر سابق شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو بیچ چوراہے پر روک کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور زمین پر گھسیٹا جس کی وجہ سے خاتون کے کپڑے بھی پھٹے۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو واقعے کے حوالے سے آگاہ کیا مگر تھانے والوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا، بعد ازاں ایکسپریس نیوز کی خبر پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی۔

پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ خاتون پر تشدد کرنے والے باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں