ٹی20 ورلڈکپ پاک بھارت مقابلے کے 4 ہزار اضافی ٹکٹس آج فروخت ہوں گے

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں نشست کے بغیر کھڑے ہوکر سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کا موقع مل سکے گا


Sports Reporter August 25, 2022
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں نشست کے بغیر کھڑے ہوکر سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے کے 4 ہزار اضافی ٹکٹس کیلیے ونڈو آج کھلے گی۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے کے 4 ہزار اضافی ٹکٹس کیلیے ونڈو آج کھلے گی جس سے میلیرن کرکٹ گراؤنڈ میں نشست کے بغیر کھڑے ہوکر سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کا موقع مل سکے گا، محدود تعداد میں سیٹس والے ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو روایتی حریفوں کے میچ کیلیے ٹکٹس فروری میں ونڈو کھلنے پر صرف 5 منٹ میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔ ایونٹ کے قریب آئی سی سی ورلڈکپ میچز کے ٹکٹوں کی ری سیل کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔

اب تک چھ ممالک ٹی20 ورلڈ کپ جیت چکے ہیں، صرف ویسٹ انڈیز (2012 اور 2016) دو بار چیمپیئن رہ چکا ہے۔

گزشتہ سال دبئی میں اپنا پہلا ٹی20 ٹائٹل جیتنے کے بعد آسٹریلیا دفاعی چیمپیئن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں