گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائی کیخلاف مظاہرے
متعصب پولیس نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کو عوامی ردعمل سے بچانے کے لئے تحویل میں لیا تھا
گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کی رہائی کیخلاف بھارتی مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا کی رہائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔تلنگانہ ریاست کے شہر حیدرآباد میں ہزاروں افراد نے ٹی راجا سنگھ کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکام سے اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: بی جے پی کا ایک اور رکن اسمبلی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر گرفتار
بھارتی پولیس نے گستاخ رسولﷺ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پرتشدد کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی حکام نے گستاخانہ بیان دینے والے ٹی راجا سنگھ کو کچھ دیر کے تحویل میں لے لیا تھا جسے بعد میں رہا کردیا گیا۔ٹی راجا سنگھ کی رہائی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل بی جےپی کی ترجمان نوپور شرما بھی گستاخانہ بیان دے چکی ہے لیکن مسلمان دشمن پولیس نے نوپور شرما کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔