نوازشریف سمجھ گئے شہبازاپنے اقتدارکیلئے کہاں تک جا سکتے ہیں شیخ رشید

عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسٹیبلشمنٹ کومدد کے لئے پکار رہے ہیں، شیخ رشید

ووٹ دینے والے سیلاب سے مررہے ہیں لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لئے کہاں تک جا سکتے ہیں۔

شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ اسکے خلاف دہشت گردی کے پرچے بنوا رہے ہیں ، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو مدد کے لیے پکاررہے ہیں۔عوام کی چیخیں فرش سے عرش تک پہنچ چکی ہیں۔ ستمبر ستمگر مہینہ ہوگا۔ نواز شریف کو سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف اپنے اقتدار کے لیے کہاں تک جاسکتے ہیں۔


شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ دینے والے سیلاب سے مررہے ہیں اور ووٹ لینے والے اسلام آباد میں مزے کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف کا لیٹر آف انٹینٹ عام کیا جائے تاکہ عوام کوآنے والے عذاب کا پتا چل سکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہوگئی ہے اور ہم 20 روپے فی لیٹرمزید ٹیکس لگانے جا رہے ہیں۔ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور بینک فیول سرچارج کے بغیر بل وصول نہیں کررہے ہیں۔
Load Next Story