پارلیمنٹ لاجز ایشو پر بننے والی کمیٹی جانبدار ہے جمشید دستی

میری کوئی بات جھوٹی ہوتو ممبران اسمبلی مجھ پرہتک عزت کادعویٰ کریں، رکن قومی اسمبلی

وزیرداخلہ سمیت وزیر،مشیرمجھے چپ رہنے کامشورہ دے رہے ہیں،جمشید دستی فوٹوفائل

آزادرکن قومی اسمبلی جمشیدخان دستی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں جوکچھ ہورہا ہے، وہ قوم کوبتانا اپنا فرض سمجھتاتھا۔ میری کوئی بات جھوٹی ہوتو ممبران اسمبلی مجھ پرہتک عزت کادعویٰ کریں۔


دودھ کادودھ پانی کاپانی ہو جائے گا۔ ہفتے کومیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے ایشوپر بننے والی کمیٹی جانبدارہے۔ سپریم کو رٹ کے معززجج صاحبان پرمشتمل کمیٹی بناکر 18کروڑ عوا م کے نمائندوں کے کرتوت سامنے لائے جائیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثارسمیت وزیر، مشیرجو مجھ چپ رہنے کامشورہ دے رہے ہیں، خود اپنا احتساب کیوں نہیں کرتے۔ انھوں نے کہاکہ پوراجنوبی پنجاب چندخاندانوں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

وقت آگیا ہے کہ ان کے خلاف بچہ بچہ اٹھ کھڑاہو تاکہ ہمارے نوجوان بھی اپرپنجاب کے نوجوانوں جیسے مواقع حاصل کر کے آگے آسکیں۔ جمشیددستی نے کہاکہ میاں برادران اور زرداری ایک ہی سکے کے 2رخ ہیں۔ 18کروڑ عوام اب فیصلہ کرلے کہ ان موروثی سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ تھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمے دارصوبائی ووفاقی حکومتیں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حق اورسچ کاعلم بلند کرناجرم ہے تووہ یہ جرم کرتے رہیں گے۔ وڈیروں، سرمایہ داروں، جاگیرداروں کے مظالم کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ نعرے اوربلندبانگ دعوے کرنے والے جاگیرداروں کواب سر چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔ آج کانوجوان میراساتھ دے نہ دے، میراجہاد جاری رہے گا۔
Load Next Story