وزیراعظم کا سیلابی صورتحال کے پیش نظر لندن دورہ منسوخ
سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔
وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، وطن پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔
این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا لیکن سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پوتی لندن میں زیر علاج ہے۔