پولیس افسران 25 مئی واقعے پر انتقامی کارروائی سے خوفزدہ

اعلیٰ افسران کو بچانے کے لیے ملبہ نچلے افسران پر ڈالا جاسکتا ہے


ویب ڈیسک August 25, 2022
پولیس افسران کمیٹی کو تحریری بیان دینے سے گریز کررہے ہیں۔ (فوٹو فائل)

پولیس افسران 25 مئی کے واقعے پر انتقامی کارروائی سے خوفزدہ ہو گئے، جس کے باعث وہ بیانات دینے سے گریز کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور نے 25 مئی کے واقعے پر 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کریں گے جب کہ ایس ایس پی ایڈمن ، ایس پی ڈسپلن اور ایس پی سکیورٹی کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے 25 مئی کو ڈیوٹی پر موجود ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو طلب کیا گیا اور ان کے ڈیوٹی پوائنٹس کے علاوہ 25 مئی کے واقعے سے متعلق سوال کیے گئے۔کمیٹی کی جانب سے تمام افسران کو تحریری بیان دینے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم افسران انتقامی کارروائی کے خوف سے تاحال تحریری بیان دے سے اجتناب کرر ہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کو بچانے کے لیے ملبہ نچلے افسران پر ڈالا جاسکتاہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ ہمیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ اعلیٰ افسران نے 25 مئی واقعے کے سلسلے میں متعدد ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو تاحال فیلڈ سے نہیں ہٹایا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |