سپریم کورٹاگلے ہفتے زیرالتوا مقدمات کی سماعت کیلیے 6 بینچ تشکیل

3 فل،ایک 5 رکنی لارجر اور 2 ڈویژن بینچ 17 سے21مارچ تک مقدمات سنیں گے


Numainda Express March 16, 2014
تھرمیں قحط پرازخود نوٹس،بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سمیت کئی مقدمات کی سماعت ہوگی فوٹو: فائل

اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کے لیے چھ بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں ،3 فل بینچ، ایک پانچ رکنی لارجربینچ اور 2 ڈویژن بینچ پیر17مارچ سے21تک مقدمات سنیں گے۔

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پیر کو اسلام آباد کچہری حملہ کے علاوہ تھر میں قحط اور خوراک کی عدم دستابی کے بارے ازخود نوٹس مقدمے کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس کا بنچ اس روز سو سے زیادہ ججوں کو ہٹانے کے فیصلے کے دوبارہ جائزہ لینے کے لیے دائر کیس بھی سنے گا۔اگلے ہفتے چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ انتخابی اصلاحات کے فیصلے پرعمل درآمد ،گزشتہ عام انتخابات کے دوران 4 حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق انگوٹھے کے نشان سے کرانے کے بارے میں تحریک انصاف کی درخواست اور بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے بارے میں مقدمات کی سماعت بھی کرے گا۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ایل پی جی کوٹا کو غیرقانونی قرار دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کا مقدمہ سنے گا جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی فل بینچ تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم لائسنس کی نیلامی کے علاوہ اوگرا کرپشن کیس کے فیصلے پرعمل درآمد کے بارے مقدمے کی سماعت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں