بابراعظم چاہتے ہیں کہ شاہین اسکواڈ کے ہمراہ رہے ترجمان پی سی بی

فاسٹ بولر ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں


ویب ڈیسک August 25, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) فاسٹ بولر ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو اسکواڈ کے ہمراہ دبئی لیجانے پر بیان سامنے آگیا۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم چاہتے ہیں کہ شاہین آفریدی ٹیم کے ہمراہ رہیں، میڈیکل ٹیم انکی چوٹ کے حوالے سے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے سبب ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انجری کے باعث شاہین آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: محمد حسنین ایشیا کپ کیلیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

واضح رہے کہ قومی فاسٹ بولر گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔