بھارت کی ریاستی دہشتگردی 3 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک August 25, 2022
بھارتی فورسز کی جانب سے اڑی اور نواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اڑی کے علاقے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔نوجوانوں کو نام نہاد سیکورٹی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے اڑی اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کرلوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین سے بدتمیزی کی۔

اڑی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ قابض بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اڑی اور قریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔