ڈرائیور کے سو جانے کے باعث ٹریفک حادثہ 5 افراد جاں بحق

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا


ویب ڈیسک August 25, 2022
—فائل فوٹو زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا

لاہور کے علاقے خانقاہ ڈوگرہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ خانقاہ ڈوگرہ کے قریب ٹریفک حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا، پولیس نے موقع پر دم توڑ جانے والے افراد اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایس پی فیصل اکرم کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس عوام سے اپیل کرتی کے گاڑی مکمل نیند پوری کرنے کے بعد ہی سفر کیا کریں، تھکاوٹ یا نیند آنے کی صورت ریسٹ یا سروس ایریا میں قیام کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔