امریکی ڈرونزکی افغانستان میں موجودگی جارحیت ہے طالبان حکومت
القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کا کابل میں قتل ایک الزام ہے جس کی تحقیقات ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچیں، ذبیح اللہ مجاہد
طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرونز کی افغانستان میں موجودگی جارحیت ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کی فضائی حدود میں امریکا کے ڈرونز موجود ہیں۔ ڈرونز کے معاملے پر امریکی حکومت کے ساتھ بات ہوئی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک میں امریکی ڈرونز کی موجودگی جارحیت تصور کرتے ہے۔امریکی حکومت کو اگر کوئی تحفظات ہیں تو وہ طالبان حکومت سے شئیر کرے۔
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کی کابل میں ہلاکت ایک الزام ہے جس کی تحقیقات ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔