ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کو کتنی مرتبہ شکست دی

دونوں ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک August 25, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) دونوں ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی

ایشیاکپ 2022 کے آغاز میں محض دو روز باقی رہ گئے ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

شائقین کرکٹ پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کو بیتاب ہیں تو وہیں دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی ٹیمز کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں، گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم چاہتے ہیں کہ شاہین اسکواڈ کے ہمراہ رہے، ترجمان پی سی بی

قبل ازیں ایشیاکپ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جاتا رہا ہے یہ پہلا موقع ہے جب ایونٹ کو ٹی20 طرز تک محدود کیا گیا ہو، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 13 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جہاں بھارت نے 7 جبکہ پاکستان نے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کے 4 ہزار اضافی ٹکٹس آج فروخت ہوں گے

گزشتہ ایشیاکپ میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف 83 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جیسے بھارتی ٹیم نے 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔

(فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا) (فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔