پنجاب پولیس اہلکاروں و افسران کے حافظ قرآن بچوں کیلیے انعامات کا اعلان

جو بچے قرآن پاک حفظ کر چکے ہوں یا کر رہے ہوں، انہیں ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا


ویب ڈیسک August 25, 2022
حافظ قرآن بچوں کے لیے آئی جی پی میرٹ سرٹیفکیٹ متعارف کروا دیا گیا (فوٹو فائل)

آئی جی پنجاب پولیس نے محکمے میں افسران و اہل کاروں کے حافظ قرآن بچوں کے لیے آئی جی پی میرٹ سرٹیفکیٹ متعارف کروا دیا۔

آئی جی پی میرٹ سرٹیفکیٹ کے تحت جن پولیس اہلکاروں اور افسران کے بچے قرآن پاک حفظ کر چکے ہوں یا کر رہے ہوں، انہیں ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اہلکار یا افسران متعلقہ فارم مکمل کرکے 15 دنوں کے اندر جمع کرا سکتے ہیں، جس کی جانچ پڑتال کے بعد پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے بچوں کو نقد انعام سے نوازا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے اس سلسلے میں صوبے کے‎تمام اضلاع و یونٹس میں ہدایت جاری کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں