سیلابی ریلے خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند

اپر چترال میں 10 روز، ٹانک میں 3، ڈی آئی خان میں 2 روز اور دیر میں بھی تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے


ویب ڈیسک August 25, 2022
(فوٹو : فائل)

بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب خیبر پختون خوا میں تعلیمی ادارے کئی روز کے لیے بند کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلابی صورتحال کے سبب خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔ ڈی آئی خان، ٹانک، دیر اور چترال میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اپر چترال میں دس روز تک، ٹانک میں 3، ڈی آئی خان میں 2 روز تک اور دیر میں بھی دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یہ پڑھیں : دیر بالا میں اسکول کے پانچ بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیر، چترال اور ٹانک کے تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور دوسرے ادارے بند رہیں گے، فیصلہ کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل دیر بالا میں اسکول کے پانچ بچے سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں