سعودی عرب کی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی

پاک سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، سعودی عرب کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی بھی یقین دہانی


ویب ڈیسک August 25, 2022
(فوٹو: فائل)

سعودی عرب نے پاکستان کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد اور ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
ہوا ہے جس میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیر معمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں