پاکستانی ڈیزائنر نے بالی وڈ کی نواب زادی کو ’خوابوں کی شہزادی‘ بنادیا

سارہ علی خان نے محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ دو برائیڈل سوٹ کو برطانوی میگزین کے شوٹ کے لئے زیب تن کیا ہے۔


ویب ڈیسک August 25, 2022
اداکارہ نے میگزین کے فوٹو شوٹ کو خود بھی شئیر کیا اور ساتھ ہی محسن نوید رانجھا کے نام کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام

چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کردہ دو برائیڈل سوٹ کو برطانوی میگزین کے شوٹ کے لئے زیب تن کیا ہے۔

محسن نوید رانجھا نے سارہ علی خان کی دلکش تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جسے انسٹا صارفین نے بے حد پسند کیا۔
سارہ علی خان نے محسن رانجھا کا ڈیزائن کردہ سٹرس گرین رنگ کا کلی دارانگرکھا، فراک، لہنگا اور کام دار دوپٹہ زیب تن کیا۔ اداکارہ نے میگزین کے فوٹو شوٹ کو خود بھی شئیر کیا اور ساتھ ہی محسن نوید رانجھا کے نام کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ محسن نوید رانجھا اس سے قبل بھی بالی وڈ کی مختلف شخصیات کے لئے ڈریسز ڈیزائن کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔