ہمارے فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں ثقلین مشتاق

ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے، ثقلین مشتاق


Sports Reporter August 25, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ہمارے فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں اور کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں، بیٹنگ کوچ محمد یوسف

ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز سے کھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتا ہے، عمر رشید کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کےلیے بلایا گیا ہے۔

ثقلین مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔