سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکام کو پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی


ویب ڈیسک August 25, 2022
—فوٹو: رائٹرز

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق سعودی سرکاری ٹی وی کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزیدپڑھیں: قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان


سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکام کو پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اس سے قبل قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔




 

خیال رہے کہ پاکستان معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، غیر ملکی ذخائر 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں، جو ایک ماہ سے زیادہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

قطر کی جانب سے تفصیلات ظاہر کیے بغیرقطر کی امیری دیوان نے بتایا تھا کہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) نے پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اعلان کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کابینہ کے سینئر ارکان کے ہمرا سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔