ہیلی کاپٹر حادثے اور فوجی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر پوسٹ کے لئے استعمال کی گئی موبائل فون سم ملزم کی والدہ کے نام پر ہے، ایف آئی اے

فوٹو فائل

قومی سلامتی اداروں کے خلاف مہم کے الزام میں ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

قومی سلامتی پر مامور ادارے اور شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ مہم کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے کراچی کے ضلع غربی میں کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت جنید علی کے نام سے ہوئی۔


ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص نے فیس بک اکاونٹ پر پوسٹ اپ لوڈ کی تھی، جس میں بلوچستان واقعے پر ادارے اورسربراہ کے خلاف من گھڑت ہرزہ سرائی پرمبنی تھی۔

ملزم نے اپنی پوسٹ میں واقعے کی ذمہ داری ایک بیرونی ملک پربھی عائد کی تھی، پوسٹ میں ملزم نے واقعے پر میڈیا کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کے لئے استعمال کی گئی موبائل فون سم ملزم کی والدہ کے نام پر ہے، ملزم کو اسکے گھر سے گرفتار کرکے پوسٹ کے لئے زیراستعمال موبائل فون برآمد کیا گیا،ناپسندیدہ مہم کے لئے استعمال کی جانے والی 2 موبائل نمبرز کی سم بھی ضبط کرلی گئیں۔
Load Next Story