عالمی اداروں اور تنظیموں کا سیلاب متاثرین کیلیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد امداد کا اعلان

ورلڈ بینک نے 350، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے 110، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک August 25, 2022
فوٹو فائل

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اپیل پر بین الاقوامی تنظیموں اور مالی اداروں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی مدد کے لئے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ اقتصادی امور ڈویژن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک، ایشائی ترقیاتی بینک، عالمی مالیاتی، بین الاقوامی ڈویلپمنٹ، ڈونرز سمیت چین، امریکہ اور یورپی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے مختلف ذیلی اداروں، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل پارٹنرز کو ملک بھر میں خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی تباہی کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: ملک میں سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا گیا

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 25 ہزار فی خاندان امداد کیلئے بین الاقوامی اداروں کی طرف سے اسی ہفتے امداد کی منتقلی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی تنظیموں اور مالی اداروں کی جانب سے فوری امداد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں و تنظیموں کی مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے فوری ریسکیو اور بحالی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، حکومت نے مشکل معاشی صورتحال میں ہونے کے باوجود فلڈ ریلیف کیش پروگرام شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث بلوچستان کا ملک بھر سے رابطہ منقطع

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کیلئے آپریشن کر رہی ہے، ریسکیو کے بعد حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر پر ترجیح بنیاد پر کام کرے گی۔

اس موقع پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائیریکٹر ناجےبنحسین نے وزیرِ اعظم کو ورلڈ بنک کی طرف سے 350 ملین ڈالر کی فوری امداد کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے خصوصی طور پر وزیرِ اعظم کے فلڈ ریلف کیش پروگرام کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس؛ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد جاری رکھنے کا عزم

اُن کا کہنا تھا کہ ورلڈ بنک یہ امداد روان ہفتے کے آخر تک پاکستان کو فراہم کر دے گا، اس کے علاوہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے بھی نقصانات کے تخمینے کے بعد جامع منصوبہ بندی سے پاکستان کے ساتھ ورلڈ بنک کہ طرف سے تعاون کیا جائے گا۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے سیلاب متاثرین کیلئے 110 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا جبکہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک نے 20 ملین ڈالر اور یوکے ایڈ نے 1.5 ملین پاونڈ کی کی فوری امداد کا اعلان کیا۔

اسے بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 913 ہوگئی

علاوہ ازیں یوکے ایڈ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وسط اور طویل مدتی منصوبوں کیلئے 38 ملین پاونڈ کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں