ایشیا کپ میں شامل ایک اور بالر فٹنس مسائل کا شکار

محمد وسیم کی رپورٹس آنے پر ہی پتہ چلے گا کہ وہ کب سے دوبارہ بالنگ شروع کر پائیں گے،ٹیم میڈیا مینیجر


Sports Reporter August 25, 2022
فوٹو:فائل

ایشیا کپ کے لیے دبئی میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک اور بولر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد وسیم جونئیر کمردرد میں مبتلا ہوگئے ہیں،آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستانی ٹیم کا دوسرا پریکٹس سیشن جاری تھا کہ بولنگ کرتے ہوئے وسیم جونئیر کو کمر میں تکلیف محسوس ہوئی۔

ٹیم میڈیا مینیجر کے مطابق کمر درد کی شکایت پر وسیم کو مقامی اسپتال میں ایم آر آئی اسکین کے لیے بجھوایا گیا،رپورٹس آنے پر ہی پتہ چلے گا کہ وہ کب سے دوبارہ بالنگ شروع کر پائیں گے۔

واضح رہے کے اس سے پہلے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔ایشیا کپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |