حکومت اور طالبان میں مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین کیا جارہا ہے مولانا یوسف شاہ

حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور قوم کو جلد ہی خوشخبری سنائیں گے، کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی


ویب ڈیسک March 16, 2014
آئندہ چند روز میں حکومت اور طالبان میں بات چیت کا عمل شروع ہوجائے گا،کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس کے تحت قوم کو جلد ہی خوشخبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لئے جگہ کے تعین کی غرض سے مشاورتی عمل جاری ہے، دونوں فریقین کے ایک جگہ پر متفق ہونے کے بعد آئندہ چند روز میں براہ راست بات چیت کا عمل شروع ہوجائے گا۔


واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طالبان کو بنو ایئرپورٹ پر براہ راست مزاکرات کی پیش کش کی گئی ہے تاہم اب تک طالبان کی جانب سے اس سلسے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں