بندوق کے زور پر کسی کو عوام پر حاوی ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی پرویز رشید

انتہا پسندانہ سوچ صحافت، جمہوریت اور حکومت کےلیے نقصان دہ ہے، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک March 16, 2014
امن کے قیام میں صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں، پرویز رشید۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن بندوق کے زوز پر عوام کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہٹ دھرمی ختم کرنا ہوگی اور دہشت گردوں کے خلاف میڈیا کو عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا، انتہا پسندانہ سوچ صحافت، جمہوریت اور حکومت کےلیے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام میں صوبائی حکومتوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں، امن مذاکرات کرنے والوں نے بھی دہشت گردوں سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن بندوق کے زور پر عوام کی زندگی کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت 98 روپے پر آنے سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، اس سے عام عوام کو ریلیف ملے گا اور ڈالر 98 روپے پر ہی مستحکم رہے گا، اسلام مخالف مواد ہٹانے کے بعد یو ٹیوب سے جلد پابندی ہٹا لی جائے گی، سافٹ ویئر بنالیا گیا ہے، مذہبی جذبات مجروح کرنےوالے معاملات ختم ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں