
ریاض میں عمانی سفارتخانے نے اپنے دو شہریوں کی موت کی تصدیق کردی ہےجب کہ ہلال احمر مکہ کے مطابق حادثہ بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کو مزید علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کچھ افراد معمولی زخمی ہیں جبکہ کچھ افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔
عمانی سفارتخانے کا کہنا ہے بس میں سوار تمام افراد عمانی شہری تھے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی نعشوں کو عمان منتقل کرنے کیلئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔