آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل جانسن زخمی ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
مچل جانسن کی عدم شرکت کی صورت میں فاسٹ بالر ڈاگ بالنجر کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے
آسٹریلیا کے فاسٹ بالر مچل جانسن پاؤں کے انگوٹھے کی انجری کے باعث بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لیہمن کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں پاؤں کے انگوٹھے کی انجری کا شکار ہونے والے مچل جانسن کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات بہت کم ہیں، ان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ ڈاکٹروں سے مشورے کے بعد آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا تاہم ان کی جگہ لیفٹ آرم بالر ڈاگ بالنجر کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل سے زیادہ کھلاڑی کی صحت اہم ہے اور اگر انھیں آرام کی ضرورت ہوئی تو انھیں آرام کرایا جائے گا، ہم ڈاکٹرز کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں اور اس کے بعد ہی جانسن کو کھلانے یا نا کھلانے کا حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ آج سے بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اپنا ابتدائی میچ پاکستان کے خلاف 23 مارچ کو کھیلے گا۔