بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

تمام اضلاع میں پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں، آئی جی پولیس بلوچستان

فوٹو فائل

بلوچستان حکام نے موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


دوسری جانب سے پولیس حکام نے تمام یس ایچ اوز کو بھی ٹریفک کی روانی اور عوام کی خدمت کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈی پی اوز، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو اداروں سے رابطے میں رہیں اور تمام اضلاع میں پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

 
Load Next Story