9 روز گزر گئے لیکن ملائیشیا کے طیارے کا پتہ نہ چل سکا بھارت نے تلاش روک دی

طیارے کی تلاش کو روکنے کا فیصلہ ملائیشیا کی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، ترجمان بھارتی فوج

ملائیشین ایئرلائنز کا طیارہ گزشتہ جعے اور ہفتے کی درمیان رات دوران پرواز اچانک لاپتہ ہو گیا تھا. فوٹو: فائل

ملائشیشن مسافر بردار طیارے کو لاپتہ ہوئے 9 روز گزر گئے لیکن اب تک یہ پتہ نہیں چک سلا کہ اسے زمین نگل گئی یا آسان کھا گیا دوسری جانب بھارت نے بحر ہند میں اپنے علاقوں میں فضائی تلاش کا عمل بند کردیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بھارتی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت کی درخواست پر انہوں نے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کے لئے بحر ہند میں اپنی سرگرمیاں روک دی ہیں۔ نئے علاقے کی معلومات سامنے آنے کے بعد یہ کارروائیاں ایک مرتبہ پھر شروع کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کوالمپور سے بیجنگ جانے والا ایم ایچ 370 نامی ملائیشین ایئرلائنز کا طیارہ گزشتہ جعے اور ہفتے کی درمیان رات دوران پرواز اچانک لاپتہ ہو گیا تھا اور تب سے اس جہاز کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو پائی ہے۔
Load Next Story