بھارتی اداکارہ سونالی فوگاٹ کا مبینہ قتل پرسنل اسسٹنٹ سمیت2 افراد گرفتار

سونالی فوگاٹ کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوئی تھی


ویب ڈیسک August 26, 2022
سونالی فوگاٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن بھی تھیں:فوٹو:فائل

بھارتی اداکارہ سونالی فوگاٹ کے مبینہ قتل کے الزام میں پولیس نے ان کے پرسنل اسسٹنٹ سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اداکارہ اوربی جے پی کی رکن سونالی فوگاٹ کے مبینہ قتل کے الزام میں پرسنل اسسٹنٹ سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔سونالی فوگاٹ کو 22 اگست کو گوا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونالی فوگاٹ کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات، قتل کا مقدمہ درج

 

سونالی فوگاٹ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زخم کے متعدد نشانات کی تصدیق ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ان کے بھائی کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے سونالی کے پرسنل اسسٹنٹ سدھیر ساگوان اور انکے دوست سکھویندر واسی کوگرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سونالی فوگاٹ کی شہرت ایک متنازع شخصیت کی تھی۔ انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی اور ریئلٹی شو بگ باس کا بھی حصہ رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں