اداروں کیخلاف بیان مولانا فضل الرحمٰن رانا ثنا نواز شریف زرداری پر مقدمہ درج

مقدمہ ڈی آئی خان میں اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا


ویب ڈیسک August 26, 2022
پختونخوا کابینہ نے بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کی تھی۔ (فوؔٹو فائل)

اداروں کے خلاف بیانات کی بنیاد پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن و دیگر کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کے پی میں وزیراعظم اور پی ڈی ایم رہنماؤں پر بغاوت کیس کیلئے کارروائی شروع

واضح رہے کہ پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے چند روز قبل مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر سیاسی قائدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی کارروائی شروع کردی تھی۔

صوبائی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی تحریری شکایت پر مقدمات کے اندراج کا اختیار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان کو تفویض کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں