جوبائیڈن کی بیٹی کی چوری شدہ ذاتی ڈائری 40 ہزار ڈالرز میں فروخت

ملزمان کو عدالت نے 5،5 برس قید کی سزا سنادی


ویب ڈیسک August 26, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ملزمان کو عدالت نے 5،5 برس قید کی سزا سنادی

امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلے بائیڈن کی چرائی گئی ذاتی ڈائری 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2020 میں صدارتی مہم کے دوران امریکی صدر کی بیٹی کی ذاتی ڈائری چرانے اور بیچنے والے دو افراد کو پانچ پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والوں کو ڈائری بیچنے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے کوئی دللچسپی نہیں لی، جس کے بعد ڈائری کو بیچنے کیلئے ایک سماجی تنظیم سے رابطہ کیا۔

سماجی تنظیم نے ڈائری کے عوض دونوں ملزمان کو 20، 20 ہزار ڈالر دینے کی آفر کی تھی جبکہ انہوں نے آفر کی تھی کہ جو بائیڈن اور اہلخانہ کی مزید چیزیں بھی چرا کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔