موسم و مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا کوئٹہ آپریشن معطل
کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے روانہ ہونے والی پروازیں بھی متاثر رہیں
کوئٹہ ایئرپورٹ اور اطراف میں موسم و مواصلاتی نظام کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا کوئٹہ آپریشن معطل رہا جبکہ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں سے روانہ ہونے والی پروازیں بھی متاثر رہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں، جس کی وجہ کوئٹہ ایئرپورٹ اور اطراف میں موسم اور مواصلاتی نظام کی خرابی تھا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310، لاہور سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 322 اور اسلام سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 325 متاثر رہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بحال ہوتے ہی فضائی آپریشن شروع کر دیا جائے گا، کوئٹہ فضائی آپریشن کی بحالی اولین ترجیح ہے کیونکہ فضائی آپریشن رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔
دوسری جانب، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق ہے، کوئٹہ کے ہوائی اڈے پر سول ایوی ایشن کا مواصلاتی نیٹ ورک مکمل طور پر فعال ہے اور پروازوں کا فلائٹ آپریشن تواتر سے جاری ہے۔