اسلام آباد میں 15 اپریل سے نیا سیکیورٹی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
نئے سیکیورٹی نظام کے تحت وفاقی پولیس کو ایلیٹ فورس کی طرز کی تربیت دی جائے گی، چوہدری نثار
لاہور:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 15 اپریل سے نیا سیکیورٹی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 15 اپریل سے اسلام آباد میں نیا سیکیورٹی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے مطابق دارالحکومت کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو اضافی ذمے داریاں سونپی جا رہی ہیں، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ پٹرولنگ نظام شروع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سیکیورٹی نظام کے تحت ریٹائرڈ فوجیوں کو بھی وفاقی پولیس میں بھرتی کیا جائے گا، پولیس کو ایلیٹ فورس کی طرز کی تربیت دی جائے گی اور وفاقی پولیس کے گشت کے لئے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
وزیرداخلہ نے حکام کو ہدایت دی کہ نئی آپریشنل حکمت عملی اسلام آباد کی گلیوں میں نظر آنی چاہیئے، انسانی اسمگلینگ میں ملوث ایف آئی اے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے، جو لوگ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث ہیں انھیں فورا برطرف کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط رکھنے والے افسران اور اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔