سعودی عرب امامِ کعبہ شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید

صالح الطالب کو مبینہ طور پر حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر2018 میں حراست میں لیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 26, 2022
امام کعبہ شیخ صالح الطالب کو 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا، فوٹو: فائل

سعودی عرب کی عدالت نے گزشتہ 4 برسوں سے قید امام کعبہ شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق 2018 میں مبینہ طور پر شاہی خاندان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر امام کعبہ شیخ صالح الطالب کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب مقامی عالت نے انھیں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ جب امام کعبہ صالح الطالب کو حراست میں لیا گیا تھا تو اُس وقت بھی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اور عدالت کی جانب سے قید کی سزا پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

صالح الطالب سعودی عدالتوں میں جج کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ان کی گرفتاری کے خلاف کے احتجاج کرنے والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امام کعبہ کو ایک خطبے میں ولی عہد کے طرز حکمرانی کو مطلق العنان قرار دینے کے اگلے روز گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

چند روز قبل ہی مقامی عدالت نے پی ایچ ڈی کرنے والی ایک سعودی سوشل ایکٹیوسٹ خاتون کو بھی 30 سال قید کی سزا سنائی تھی جس سے یہ تاثر بڑھتا جا رہا ہے کہ شاہی خاندان کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جارہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں