بلوچستان 10مزدوروں کو قطار میں کھڑا کرکے گولی مار دی گئی قبائلی رہنما 5ساتھیوں سمیت قتل

دشت میں مزدور سٹرک پر کام کر رہے تھے، مسلح موٹر سائیکل سوارآئے اورگولیاں مار دیں، 9 موقع پر جاں بحق


AFP/Numaindgan Express September 14, 2012
دشت میں مزدور سٹرک پر کام کر رہے تھے، مسلح موٹر سائیکل سوارآئے اورگولیاں مار دیں، 9 موقع پر جاں بحق ،ایک اسپتال میں چل بسا

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے سڑک کی تعمیر میں مصروف 10 مزدور جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واقعہ کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے آج (جمعہ) کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دے دی۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل دشت کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار مسلح افراد قریبی پہاڑوں سے آئے اور تعمیراتی کمپنی کے مزدوروں کو ایک جگہ اکٹھا کیا، ان سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد ایک قطار میں کھڑا کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 9 مزدور جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے جن میں سے ایک اسپتال میں چل بسا، حملہ آور فرار ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

جاںبحق ہونے والوں میں برات خان، خانو،نورمحمد،اورنگزیب، داروخان، یار محمد، محمد سلیم، نعمت اﷲ، عبدالغفار اور اکبر جبکہ زخمیوں میںمصطفٰی خان، عبدالغفار، بہرام خان اور گلاب خان شامل ہیں، تمام افراد کوئٹہ کے علاقے سمگنی کے رہائشی تھے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر جاں بحق افراد کے لواحقین اسپتال پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا، زخمی برات خان نے صحافیوں کو بتایاکہ دو مسلح موٹرسائیکل سوار آئے اور کہا کہ سب لائن میں کھڑے ہو جائو اور رقم نکالو ہم نے رقم دے دی جس کے بعد انھوںنے کہا کہ موبائل فون بھی دے دو وہ بھی ہم نے دے دیے جس کے بعد انھوں نے فائرنگ کر دی۔

ادھر آن لائن کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں جمعرات کو نامعلوم افراد نے نیٹو فورسز کے 2 کنٹینرزکو فائرنگ کے بعد آگ لگا دی ۔ در یں اثناخضدارمیں قبائلی رہنما میر سعید قلندرانی کو نامعلوم افراد نے پانچ ساتھیوں سمیت قتل کر دیا ، میر سعید قلندرانی قبائلی جرگہ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ توتک کے مقام پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں