ایک بھی بچہ یا خاتون حکومت کی قید میں نہیں خواجہ آصف

اگر طالبان کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں اس کی تحقیقات کرائی جائے گی، خواجہ آصف


ویب ڈیسک March 16, 2014
پروفیسر ابراہیم نے حکومت کو جذبہ خیر سگالی کے تحت قیدی بچوں اور خواتین کو رہا کرنے کا کہا تھا۔ فوٹو: فائل

LONDON: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک بھی بچہ یا خاتون حکومت کی قید میں نہیں ہے اگر طالبان کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں تحقیقات کی جائے گی۔

طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کی جانب سے حکومت کو جذبہ خیر سگالی کے تحت قیدی بچوں اور خواتین کو رہا کرنے کے بیان پر درعمل ظاہر کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کی قید میں ایک بھی بچہ یا خاتون نہیں ہے، اگر طالبان کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں اس کی تحقیقات کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پروفیسر ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کو قیدی بچوں اور خواتین کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دینا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں