یوکرینی ہیکرز نے نیٹو کی متعدد ویب سائٹس ہیک کر لیں

ویب سائٹس پر ہیکرزکے حملوں کا آغاز ہفتے کو ہوا جو اتوار کو بھی جاری رہاتاہم بیشتر سروسز بحال کردی گئی ہیں، ترجمان نیٹو


Reuters March 16, 2014
ویب سائٹس پر حملوں کی ذمہ داری "سائبربرکت" گروپ نے قبول کرلی۔ فوٹو فائل

KARACHI: یوکرین کی ریاست کریمیا کے روسی سے الحاق کے معاملے میں مغربی طاقتوں کی مداخلت پر ہیکرز کی جانب سے نیٹو کی کئی پبلک ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو کی خاتون ترجمان اونالنگیسکو نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹس ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ نیٹو کی پبلک ویب سائٹس پر ہیکرز کی جانب سے حملوں کا آغاز ہفتے کو ہوا جو کہ اتوار کو بھی جاری رہا تاہم بیشتر نیٹو سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ حملوں کی وجہ سے متاثر ہونے والی ویب سائٹس میں www.nato.int اور نیٹو کی ای میل ویب سائٹ بھی شامل ہیں۔

روس کے حامی "سائبر برکت" نامی ہیکرز کے گروپ نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نیٹو کی ویب سائٹس کو یوکرین کے معاملے پر مداخلت کی وجہ سے ہیک کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو کے چیف نے گزشتہ روز اپنے بیان میں یوکرین کی ریاست کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق پر آج ہونے والے ریفرنڈم کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں