وفاقی پولیس کی عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی تردید

عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں، وفاقی پولیس


ویب ڈیسک August 26, 2022
فوٹو فائل

وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید ضرورت پڑی تو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سکیورٹی واپس لینے کی افواہیں گردش کرنے لگیں، اس حوالے سے کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم سے سکیورٹی واپس نہیں لی، اس حوالے سے غلط تشہیر کی جارہی ہے۔

وفاقی پولیس نے عمران خان نے سیکیورٹی واپس لینے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کی مروجہ سیکیورٹی دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے انکو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم کو مقررہ تعداد سے زائد سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے، مزید ضرورت پڑی تو اضافی سیکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دوسرے صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس رولز کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے۔

وفاقی پولیس نے عوام سے گزارش کی کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اوراسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |