بیگم سے کہا تھا والدین کی بات بری لگے تو انہیں کچھ نہ کہنا مجھے جوتے مار لینا بہروز

مارننگ شوز میں مہنگے کپڑوں والی شادیاں دکھانے کے سخت خلاف ہوں، بہروز سبزواری

ہمارے ہاں شادیاں اس لئے ناکام ہوتی ہیں کہ ان پر بے دریغ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے: اداکار، فوٹو انسٹاگرام

فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ شادی کی ابتدا میں اپنی بیگم سے کہا تھا کہ اگر میرے والدین کی کوئی بات تم کو بری لگ جائے تو انہیں کچھ مت کہنا بلکہ کمرے میں آکر مجھے جوتے مار لینا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں مارننگ شوز میں مہنگے برانڈ کے کپڑے والی شادیاں دکھانے کے سخت خلاف ہوں۔




انہوں نے کہا کہ جن بچیوں کے ماں باپ مہنگی شادیاں کرانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ یہ پروگرام دیکھ کر کیا سوچیں گے۔ ہماری عوام میں زیادہ لوگ ایسے ہیں جو پیسہ خرچ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ ہمارے ہاں شادیاں اس لئے ناکام ہوتی ہیں کہ ان پر بے دریغ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، میاں بیوی اپنے مسائل افہام و تفہیم سے حل نہیں کرتے اور دونوں کے درمیان اخلاص کا فقدان ہے۔
Load Next Story