وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نرسوں کے مطالبات تسلیم کریںالطاف حسین
اگر نرسوں کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ایم کیو ایم نرسوں کے احتجاج میں ان کے شانہ بشانہ ہوگی، قائد متحدہ قومی موومنٹ
DAEGU:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ لاہور میں نرسیں جائز مطالبات کیلئے احتجاج کررہی ہیں اس لیے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کے مطالبات تسلیم کریں۔
لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ نرسوں کے مطالبات کو مسلسل نظر انداز کرنا افسوسناک ہے، نرسیں جائز مطالبات کیلئے احتجاج کررہی ہیں، مظاہروں سے متعدد نرسیں علیل ہوئی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، اگر نرسوں کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو یہ احتجاج پھیل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نرسوں کے مطالبات تسلیم کریں ورنہ ایم کیوایم احتجاج پر نرسوں کے شانہ بشانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے لاہور میں ایڈہاک نرسوں کا مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔