پشاور سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے مردان کے رہائشی ملزم کامران کو گرفتار کر لیا
August 26, 2022
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے مردان کے رہائشی ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تھا اور ملزم کے موبائل فون سے کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کمسن بچی کا تعلق ملزم کے محلے سے ہے جسے چیز کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کے موبائل سے متعدد چائلڈپورنوگرافی سے متعلق مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل فرانزک کے لیے بھجوا دیا اور ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی مزید تفتیش شروع کردی۔