گلگت بلتستان صوبائی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

گلگت بلتستان کی حکومت ’سی ایس جی بی‘ کی 5 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈز میں بطور عطیہ کرے گی


ویب ڈیسک August 26, 2022
—فائل فوٹو

گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کے ریلیف فنڈز میں ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی حکومت 'سی ایس جی بی' کی 5 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈز میں بطور عطیہ کرے گی جبکہ شعبہ ہیلتھ اور تعلیم کے علاوہ دیگر تمام سرکاری ملازمین بھی اپنی تنخواہ میں عطیہ کریں گے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ 19 سے 20 گریڈ کے سرکاری ملازمین 3 دن جبکہ 16 سے 18 گریڈ کے سرکاری ملازمین ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈز میں بطور عطیہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں