نیوکراچی میں دودھ کی دکان پردستی بم سے حملہایک ہلاک

لانڈھی اورملیر میں فائرنگ سے 2 افراد مارے گئے،لیاری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی


Staff Reporter September 14, 2012
لانڈھی اورملیر میں فائرنگ سے 2 افراد مارے گئے،لیاری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی

نیوکراچی میں موٹرسائیکل سوارملزمان دودھ کی دکان پردستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے، ملیر اور لانڈھی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ پاک کالونی لیاری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی۔ نیو کراچی کے علاقے اﷲ والی کے قریب واقعہ دلبر ڈیری اور مشعل فاسٹ فوڈ کی دکان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینک دیا جس کے پھٹنے سے نثار علی ہلاک ہوگیا جبکہ 3 افراد عزیز اﷲ ، سمیع اﷲ اور رمضان زخمی ہوگئے،ملیرغریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب واقع کباب پراٹھے کی دکان پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے شکیل جاں بحق ہوگیا۔

لانڈھی ریڑھی روڈ نیومظفرآبادکالونی مصطفیٰ مسجد گلی نمبر16کے رہائشی خالدکوگھر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،پاک کالونی لیاری ندی میں ایک شخص کی لاش ملی،گلشن اقبال بلاک11حسین ہزارہ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے26سالہ آصف علی زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والا سندھ ترقی پسند پارٹی کا کارکن ہے ،شریف آباد کے علاقے غریب آباد کا رہائشی25سالہ بابر گھر کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ بیت المکرم مسجد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 30 سالہ قاری یعقوب ہلاک جبکہ اس کا بھائی ایوب زخمی ہوگیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں