سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کا ٹی20 کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان
سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا نے بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی 20 ایونٹ کے بعد 20 اوورز کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔
سری لنکن جریدے "سنڈے آئی لینڈ" سے بات کرتے ہوئے مایاناز بلے باز اور مرد بحران کہلانے والے سنگاکارا کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شبعہ نہیں کہ یہ ورلڈ ٹی 20 ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا اور وہ اس کے بعد 20 اوورز کی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، یہ میرے ٹی 20 کرکٹ کیریئر کا اختتام نہیں ہے میں اس کے بعد فرنچائز کرکٹ میں ایکشن میں نظر آؤں گا،
واضح رہے کہ کمار سنگاکارا 50 ٹی 20 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انہوں نے 32.77 کی اوسط سے 1311 رنز بنائے ہیں۔